اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کالعدم خوارج ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں، افغان حکومت ٹی ٹی پی سمیت پاکستانی عوام کی خونریزی میں ملوث گروہوں اور افراد کے خلاف کارروائی کرے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی حکومت اپنے شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے پر عزم ہے ، افغان سرزمین کےپاکستان کیخلاف استعمال کا معاملہ اٹھایا
ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشتگردگروہوں کی موجودگی عالمی اداروں سےثابت ہیں، پاکستان نے افغانستان کو دہشت گردی پر انٹیلی جنس معلومات فراہم کی ہیں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان متعدد رابطوں کے چینلز موجود ہیں، دہشت گردی پر افغانستان کیساتھ شواہد کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کا کالعدم خوارج ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں، افغان حکومت ٹی ٹی پی سمیت پاکستانی عوام کی خونریزی میں ملوث گروہوں اور افراد کے خلاف کارروائی کرے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ افغانستان کو دہشت گردی پر انٹیلی جنس معلومات فراہم کردی ہیں، افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔