جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

پاکستان نے آئی ایم ایف کے اظہار آمادگی خط پر دستخط کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے آئی ایم ایف کے اظہار آمادگی خط پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد 1.17 ارب ڈالر کی قسط ملنے کے امکانات واضح ہوگئے ہیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے اظہار آمادگی خط پر دستخط کر دیے ہیں۔ یہ دستخط سیکریٹری خزانہ نے آئی ایم ایف لیٹر آف انٹینٹ پر کیے ہیں جس کے بعد یہ لیٹر آف انٹینٹ آج آئی ایم ایف کو واپس ارسال کیا جائے گا۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق لیٹر آف انٹینٹ کی موصولی کے بعد آئی ایم ایف ایگزیگٹو بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ ہوگا اور یہ اجلاس 24 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے اظہار آمادگی خط پر دستخط کے بعد پاکستان کو 1.17 ارب ڈالر کی قسط ملنے کے امکانات واضح ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا اہم سنگ میل عبور کر لیا

واضح رہے کہ پاکستان نے رواں ماہ کے آغاز میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا اہم سنگ میل عبور کر لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں