اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

پاکستان وائٹ بال ٹیم کا مستقبل؟ ہیڈ کوچ گیری کرسٹن مشاورت کیلیے لاہور پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کا مستقبل کیا ہوگا، کپتانی کس کو سونپی جائے مشاورت کے لیے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن لاہور پہنچ گئے ہیں۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیم میں بڑی سرجری کا اعلان کیا تھا اور اب وہ وقت قریب آتا لگ رہا ہے۔

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن لاہور پہنچ گئے ہیں۔ انہیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ٹیم کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت کیلیے بلایا ہے اور وہ آج چیئرمین سے ملاقات کریں گے۔

- Advertisement -

اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کو بھی انگلینڈ سے بلایا گیا ہے جب کہ چیئرمین پی سی بھی نے اس حوالے سے مشاورت کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹرز، انٹرنیشنل کرکٹرز کو بھی آج مدعو کیا ہے۔

گیری کرسٹن جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ پہلے ہی دے چکے ہیں اور اس رپورٹ میں انہوں نے ٹیم سے متعلق کئی سوالات بھی اٹھائے ہیں۔

ذرائع بابر اعظم کو کپتان برقرار رکھنے یا قیادت تبدیل کرنے کے لیے گیری کرسٹن سے مشاورت کو اہم قرار دے رہے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے ریڈ بال ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے میگا ایونٹ کی بدترین کارکردگی پیش کی اور امریکا سے شکست کے بعد گرین شرٹس پہلے مرحلے میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

اس ناقص کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑی شدید تنقید کی زد میں ہیں اور شائقین پرفارمنس نہ دینے والے کرکٹرز کو ٹیم سے باہر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں