بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمشنر کا بھارتی حکام کو سخت جواب

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد بھارت میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر عبد الباسط خان کو بھارتی وزارت خارجہ طلب کیا گیا جہاں انہوں نے بھارت کے تمام اعتراضات کو مسترد کردیا۔

گزشتہ روز بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ملک میں جاسوسی کرنے، قتل و غارت گری اور انتشار پھیلانے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔

بھارتی جاسوس کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد بھارت میں طوفان کھڑا ہوگیا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط خان کو طلب کیا۔

پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے بھارتی حکام کو کھری کھری سنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کو سزا سنائی ہے، پاکستان نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنا دی گئی

بھارتی میڈیا کے مطابق عبد الباسط خان نے وزارت خارجہ میں طلبی پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے طلبی کو غیر منطقی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو دہشت گردی بھی پاکستان میں کرے اور وزارت خارجہ میں طلب بھی پاکستانی ہائی کمشنر کو کیا جائے۔

عبد الباسط خان نے کہا کہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشت گردی اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہا۔ اس نے خود پاکستان کی عدالت میں جاسوسی اور را کا ایجنٹ ہونے کا اعترافی بیان دیا ہے۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے واضح طور پر کہا کہ بھارتی جاسوس کے اعترافی بیان کے بعد بھارت کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں رہتا کہ وہ پاکستان پر تنقید کرے۔ ہر دہشت گرد کو سزائے موت ملنی چاہیئے۔

یاد رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کلبھوشن کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے پاکستان میں جاسوسی اور انتشار پھیلانے پر سزائے موت سنائی گئی ہے۔ بھارتی جاسوس کا مقدمہ آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل میں چلایا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں