ہانگزو: ایشین گیمز ہاکی ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سنگاپور کو گیارہ صفر کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
پاکستان کی جانب سے عمادمحمد، احمد ارباز اور لیاقت ارشد نے 2،2گول اسکور کیے جب کہ رانا عبدالوحید، حیات زکریا، رحمان عبدل، افراز اور محمدسفیان نے1،1گول کیا۔
پاکستان نے پہلےکوارٹر میں 1، دوسرےمیں 5، تیسرے میں 4 اور آخری میں 1گول کیا۔ قومی ٹیم اپنے دوسرےمیچ میں بنگلا دیش سے 26ستمبر کو ٹکرائےگی۔
اس سے قبل بھارت نے اپنے پہلے میچ میں ازبکستان کو 16-0 کے مارجن سے شکست دے کر پہلی کامیابی سمیٹی تھی۔