ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

پاکستان ہاکی ٹیم فائیو سائیڈ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

عمان: پاکستان ہاکی ٹیم عمان کو شکست دے کر فائیو سائیڈ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔

فائیو سائیڈ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے عمان کو تین کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔

قومی ہاکی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی ہے۔

- Advertisement -

عمان کے شہر صلالہ میں جاری فائیو سائیڈ ایشیا کپ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا، آج کھیلے جانے والے پہلے سیمی ٖفائنل میں پاکستان نے عمان کو 3 کے مقابلہ میں 7 گول سے شکست دے کر ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

پاکستان نے فائیو سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے، جس پر صدر و سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی۔

کپتان پاکستان رانا عبدالوحید 21 گول کے ساتھ ایونٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں