پاکستان ٹیم کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے لیے گرین سگنل مل گیا۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف سے رابطہ کرکے پاکستان کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم مالی مسائل کے باعث لیگ سے دستبردار ہوگئی۔ پرو لیگ سے پاکستان کو عالمی رینکنگ بہتر بنانے کا سنہری موقع مل گیا ہے۔
پرو ہاکی لیگ میں دنیا کی ٹاپ ٹیمیں شرکت کرتی ہیں، پرو ہاکی لیگ میں شرکت سے پاکستان ہاکی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری آئے گی، ماضی میں پاکستان ہاکی ٹیم نے پرو ہاکی لیگ میں شرکت نہیں کی جس کی وجہ سے پاکستان کی ہاکی رینکنگ 17ویں نمبر پر چلی گئی تھی۔
پرو ہاکی لیگ کا اگلا ایڈیشن آئندہ سال فروری میں متوقع ہے۔
کپتان ہاکی ٹیم عماد بٹ نے کہا کہ کھلاڑیوں کی نوکریوں اور تنخواہوں کا مسئلہ ہے، کھلاڑی مستقبل کی فکر میں لگے رہتے ہیں، وزیراعظم سے اپیل ہے کہ ہاکی پر تھوڑا دھیان دیں۔