اشتہار

پاکستان کو آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات کامیاب ہونے کی قوی امید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ تمام اداروں نے آئی ایم ایف کے اہداف پرعملدرآمد کیا، کارکردگی اطمینان بخش ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہونے کی قوی امید ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات کامیاب ہونےکی قوی امید ہے، تمام اداروں نے اہداف پر عملدرآمد کیا اور کارکردگی اطمینان بخش ہے۔

شمشاداختر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات مثبت طریقے سےآگےبڑھ رہے، آئی ایم ایف کیساتھ معاشی ٹیم مذاکرات میں مصروف عمل ہے، دعا ہے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات اچھے انداز سے کامیاب ہو جائیں۔

- Advertisement -

نگران وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کےساتھ میری اورمعاشی ٹیم کی میٹنگزبہترہوئی ہیں، پالیسی سطح کےمذاکرات میں خودشرکت کروں گی۔

یاد رہے آئی ایم ایف نے پاکستان کے سرکاری اداروں کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی ہے اور حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات پر دو ماہ کے اعدادوشمار ماننے سے انکارکردیا ہے۔

وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے پہلے سہ ماہی کی رپورٹ کیلئے ایک ماہ کا وقت مانگا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سرکاری اداروں کے نقصانات کا جائزہ لینا چاہتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں