اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے ، جس کے بعد ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی آخری قسط ملنے کے امکانات روشن ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف کے موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط ملنے کی اُمید ہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا دعویٰ ہے پاکستان نے اپنی معاشی کارکردگی پر آئی ایم ایف حکام کو مطمئن کرلیا، جس کے بعد عالمی مالیاتی ادارے سےایک ارب دس کروڑ ڈالر کی آخری قسط ملنے کے امکانات روشن ہوگئے۔
معاہدے کا حتمی اعلان آئی ایم ایف اعلامیے کے ذریعے کیا جائے گا، آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے اپریل میں پاکستان کے لیے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اپریل میں پاکستان کیلئے1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور کرسکتا ہے۔
خیال رہے پاکستانی تاریخ کے سب سے طویل اور بڑے نئے آئی ایم ایف قرض پروگرام کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نئے قرض پروگرام کے لیے ریونیوپلان تیار کر لیا ہے۔
جون میں نئے بجٹ کے ساتھ اہم ترین ٹیکس اقدامات کی تیاریاں جاری ہے، جون میں فنانس بل کے ذریعے نو لاکھ دکانداروں کو فکس ٹیکس میں لانےکی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ، پہلےمرحلے میں اسلام آباد سمیت صوبائی دارالحکومت کے دکانداروں کو اسکیم دی جائے گی۔