منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

پاکستان کو 2025 میں کھیلوں کے ایک اور عالمی ایونٹ کی میزبانی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کو کھیلوں کے ایک اور عالمی ایونٹ کی میزبانی مل گئی ہے اور آئندہ برس دنیا کے اسکواش کھلاڑیوں کو قوم اپنے ملک میں ایکشن میں دیکھے گی۔

پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔ اگلے سال اپریل میں ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں منعقد ہوگی۔

ورلڈ اسکواش نے بھی 6 سے 10 اپریل 2025ء تک کراچی میں ایونٹ کے انعقاد کی تصدیق کر دی ہے۔

- Advertisement -

ورلڈ اسکواش نے چیمپئن شپ کے لیے پہلی بار انعام کی رقم بھی بڑھا دی ہے اور ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 60 ہزا ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم ہوگی۔

پاکستان نے آخری مرتبہ کسی ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی 2005 میں کی تھی اور اگلے برس 2025 میں 20 سال بعد اسکواش کا عالمی ایونٹ پاکستان کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔

اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کا پہلے راؤنڈ میں جیت کیساتھ شاندار آغاز

واضح رہے کہ پاکستان آئندہ برس 19 فروری سے 9 مارچ تک آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میزبان ملک بھی ہے اور 26 سال بعد کسی آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ تاہم بھارت روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ایونٹ کو سبوتاژ کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے بھارت اور سری لنکا کے اشتراک سے 1996 کے کرکٹ ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں