اسلام آباد: دفترِخارجہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیوکلیائی سیکیورٹی ٹریننگ اورسپورٹ سنٹر( این ایس ایس سی) کے سالانہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔
تفصیلات کےمطابق مذکورہ اجلاس عالممی ایٹمی توانائی ایجنسی کے اشتراک سے ہوا اور 14 تا 18 مارچ جاری رہا۔
واضح رہے کہ یہ میٹنگ پہلی بار عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ہیڈکوارٹر سے باہرمنعقد ہوا ہے۔
این ایس ایس سی کا مقصد عالمی سطح پرممالک کی نیوکلیائی سیکیورٹی کی استعداد میں اضافے کو یقینی بنانا ہے۔ اجلاس میں چین، روس امریکہ اوربرطانیہ سمیت 29 ممالک کے حکام شریک ہوئے تھے۔
اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان نے ایک عمدہ نیوکلیائی سیکیورٹی اسٹرکچر تیار کررکھا ہے اور پاکستان میں نیوکلیائی سیکیورٹی ٹریننگ فراہم کرنے کی قابل ذکراستعداد موجود ہے۔