بدھ, اکتوبر 16, 2024
اشتہار

ایس سی او کے رہنماؤں کی کل کیا مصروفیات ہوں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بدھ کے روز شنگھائی تعاون تنظیم کے رہنما جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں اکٹھے ہوں گے جہاں معیشت، تجارت، ماحولیات، سماجی وثقافتی روابط کے شعبوں میں جاری تعاون پرتبادلہ خیال ہو گا۔

اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کارکردگی کابھی جائزہ لیا جائےگا۔ رہنماتمام رکن ممالک میں تعاون بڑھانے، تنظیم کےبجٹ کی منظوری کیلئے اہم فیصلے بھی کریں گے۔

باضابطہ اجلاس شروع ہونے سے قبل وزیراعظم قائدین کا استقبال کریں گے اور گروپ فوٹو لیا جائےگا۔ معزز قائدین کے خطابات سے قبل وزیراعظم کے ابتدائی کلمات سےکارروائی شروع ہو گی۔

- Advertisement -

رہنماؤں کی جانب سے مختلف دستاویزات پر دستخط کے بعد وزیراعظم اختتامی کلمات پیش کریں گے۔ نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار، سیکریٹری جنرل ایس سی او ژانگ منگ کیساتھ مل کر میڈیا بیانات دیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف بدھ کو اجلاس میں شرکت کرنے والے رہنماؤں کیلئےظہرانہ دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں