ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

کلائمیٹ فنانسنگ پر آئی ایم یف سے مذاکرات مکمل، ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر ملنے کی امید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات مکمل ہوگئے ، جس کے بعد پاکستان کو ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر ملنے کی امید ہے۔

تفصیلات کے مطابق کلائمیٹ فنانسنگ پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات مکمل کرلئے گئے۔

مذکرات میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آئی ایم ایف گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی گئی ، ماحولیاتی اثرات کی روک تھام کیلئے پاکستان کو ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر ملنے کی امید ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ترقیاتی منصوبے کی تعمیر سے قبل ماحولیاتی اسٹڈی لازمی قرار دی جائے گی اور ترقیاتی منصوبوں میں ایک درخت کٹنے پر 10 درخت لگانا لازمی ہوگا جبکہ ترقیاتی پراجیکٹس کی گرین بجٹنگ لازمی ہوگی۔

ذرائع نے کہا کہ کوئی ترقیاتی منصوبہ منظوری کے بغیر پی ایس ڈی پی میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان نے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری پر آئی ایم ایف کو گرین بجٹنگ کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا آئندہ بجٹ میں بغیر منظوری والے منصوبے شامل نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی اور ایکنک بھی ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لینے کے پابند ہوں گے جبکہ آئی ایم ایف کے ماحولیاتی ماہرین نے صوبائی حکام کو بھی گرین بجٹنگ پر آگاہی دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں