اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام کے لیے پالیسی سطح کے مذاکرات آج شروع ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ور آئی ایم ایف کے مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے، آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام پرپالیسی مذاکرات اور بجٹ پر بات چیت آج سےشروع ہوگی۔
آئی ایم ایف کا نئے قرض پروگرام کے لیے پاکستان پر سخت معاشی فیصلے کرنے کا دباؤ ہے ، عالمی مالیاتی ادارے نے ایک لاکھ سےزائدماہانہ پنشن پرٹیکس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئےقرض پروگرام کے لیے اخراجات اور خسارے کو کنٹرول کرنا ہوگا۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان پر زرمبادلہ ذخائر مزید بڑھانےکی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاری بہتر بنانا ہوگی۔
آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان مصنوعی طورپرکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے سے گریزکریں۔
عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ پاکستان پرمجموعی قرض کی ادائیگیوں کی بڑی ذمہ داریاں ہیں، درآمدی پابندیوں کے لیے اضافی پالیسی ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت پڑسکتی ہے۔