پاکستان بھارت میچ بارش کی نذر ہونے سے نے براڈکاسٹرز کا کروڑوں کا نقصان کر دیا۔
ایشیاکپ کے ٹی وی رائٹس 350کروڑ بھارتی روپےمیں فروخت ہوئے لیکن پاکستان بھارت میچ میں صرف ایک اننگز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا۔
میچ میں براڈکاسٹرز کو 50اوورز کی آمدنی ہوئی اور 50اوورز کا نقصان ہوا۔ ایک اننگز نہ ہو نے سے براڈکاسٹرز کو تقریباً 50کروڑ کا نقصان اٹھانا پڑا۔
براڈکاسٹرز کے نقصان کو انشورنس کمپنی پورا کرے گی۔
شدید بارشوں کے باعث ایشیا کپ کے کولمبو میں ہونے والے میچز کا وینیو تبدیل کرنے پرغور شروع کردیا گیا، انھیں دمبولا یا پالی کیلے منتقل کرنے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کولمبو میں شیڈول میچز دمبولا یا پالی کیلے منتقل کیے جا سکتے ہیں، ایشین کرکٹ کونسل نے ممبر بورڈز کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے آئندہ 24 سے 48 گھنٹے کے دوران وینیو کی تبدیلی کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آنے کا امکان ہے۔