چیمپئنزٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی 2025 میں اہم ترین مقابلے کے لیے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل آمنے سامنے ہونگی، اتوار 23 فروری کو ہونے والے مقابلے سے قبل پاکستان ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین دبئی کے انٹرنیشنل اسٹڈیم پہنچ گئے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، اس کے علاوہ انھوں نے ٹیم منیجر نوید اکرم اور ہیڈ کوچ عاقب جاوید سے بھی ملاقات کی۔
چیمپئنزٹرافی جس کی میزبانی پی سی بی کررہا ہے، پاک بھارت میچ سے قبل چیئرمین پی سی بی نے بھارت کیخلاف میچ کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔
محسن نقوی کا 4لاکھ ڈالرز کے باکس کے بجائے فینز کیساتھ میچ دیکھنے کااعلان
خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے 5واں میچ میں کل 23 فروری بروز اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے، دونوں ٹیموں نے تیاریاں تیز کردی ہیں۔
آئی سی سی ایونٹ سے قبل ہی کئی اہم کھلاڑی انجرڈ ہونے کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم اوپنر صائم ایوب، فخر زمان اور بھارتی ٹیم کے اہم بولر جسپریت بمراہ شامل ہیں۔