ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کا بدلہ مالدیپ میں پاکستانی تن ساز نے لے لیا۔
مالدیپ میں ہونے والی ’ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ‘ میں 65 سال میں پہلی مرتبہ پاکستان نے ٹائٹل روایتی حریف بھارت سے چھین لیا ہے۔
- Advertisement -
اوور آل کیٹیگری میں پاکستانی تن ساز شاہ نواز خان نے مسٹر ساؤتھ ایشیا کا اعزاز حاصل کر لیا، جب کہ فائنل ٹائٹل فائٹ کے فیورٹ اور تجربہ کار بھارتی تن ساز نیتن چندیلا ہار گئے۔ پچھلے کئی سالوں سے مسٹر ساؤتھ ایشیا کا یہ ٹائٹل بھارت کے پاس تھا۔
90 کلو گرام کیٹیگری میں شاہ نواز خان نے پہلے گولڈ میڈل جیتا تھا، مینز اسپورٹس فزیک میں پاکستان کے بلال احمد نے بھی گولڈ میڈل سینے پر سجایا، ایتھلیٹک فزیک میں بھی پاکستان کے محمد راحیل گولڈ میڈل لے اڑے، جب کہ اوپن باڈی بلڈنگ 65 کلو گرام میں عمرالعیس نے برونز میڈل جیتا۔