جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

پاکستان نے غیر ملکی ائیر لائنز کو بھارت جانے کی اجازت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان نے غیر ملکی ائیر لائنز کو بھارت جانے کیلیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

ذرائع نے بتایا کہ ازبک ائیرویز کی پرواز لاہور کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے بھارتی پنجاب داخل ہوگئی، ازبک ائیرویز کا طیارہ تاشقند سے دہلی جا رہا ہے، طیارہ کشمیر کے قریب طے شدہ روٹ سے ہٹ کر لاہور سے گزرا۔

دوسری جانب بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد لاہور اور کراچی ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا جہاں نجی ایئر لائن کی پرواز لاہور سے کراچی کیلیے روانہ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی : تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

نجی ایئر لائن کی پرواز مسقط سے کراچی ایئرپورٹ لینڈ کر گئی، دبئی سے پرواز ایف زیڈ 333 کچھ دیر بعد کراچی ایئرپورٹ لینڈ کرے گی۔

دبئی سے کراچی کیلیے پرواز ای کے 600 روانہ ہوئی۔ ذرائع ایئرپورٹ کے مطابق پرواز اگلے ایک گھنٹے بعد کراچی لینڈ کرے گی۔

پاکستان نے بھارت کیلیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے جس کی وجہ سے بھارتی طیاروں کو مشکلات کا سامنا ہے اور ایئر لائنز کو 200 کروڑ سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔

گزشتہ 9 روز کے دوران ایک ہزار سے زائد بھارتی پروازیں اس بندش کے باعث متاثر ہوئی، بھارتی ایئر لائنز کو 9 روز کے دوران 200 کروڑ روپے سے زائد کے نقصان کا سامنا ہے۔

ایئر انڈیا، آکاساایئر، اسپائس جیٹ، انڈیگوایئر، ایئر انڈیا ایکسپریس کی پروازیں منسوخ ہوئی، لمبے روٹ سے فیول، دیگر دگنے اخراجات نے بھارتی ایئر لائنز کی کمر توڑ دی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں