تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت افواج کی ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد، مٹھائیوں کا تبادلہ

لائن آف کنٹرول پر تعینات پاکستان اور بھارت کی افواج نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی اآمد کی مبارک باد پیش کی اور مٹھائیوں‌ کا تبادلہ بھی کیا۔

اے آر وئی نیوز کے مطابق لائن آف کنٹرول کے ضلع پونچھ راولاکوٹ کراسنگ پوائنٹ پر پاکستان اوربھارتی فوجیوں نے ایک دوسرے سے ملاقات کی اور عید کی مبارک باد دی۔

علاوہ ازیں  میندھر ہاٹ اسپرنگ کراسنگ پوائنٹ پر بھی فوجیوں کے درمیان تہنیتی پیغامات کا تبادلہ ہوا۔ دونوں جانب سے فوجی نمائندوں نے عید مبارک باد کے ساتھ ایک دوسرے کو مٹھائیوں کا تحفہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر فوجی نمائندوں نے تحائف کے تبادلے کی تصاویر بھی بنوائیں۔

قبل ازیں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ نمازِ عید ادا کی اور خوشی کا یہ لمحہ اُن کے ساتھ ہی گزارا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر تعینات جوانوں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے ان کےجذبے،لگن اورپیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا، آرمی چیف نےکرونا روک تھام میں سول انتظامیہ سےفارمیشن کےتعاون کوسراہا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول سیز فائر کا معاہدہ طے پایا ہے، جس کے بعد سے ایل او سی پر بھارتی جارحیت اور بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ رُک گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -