جمعرات, مئی 22, 2025
اشتہار

پاکستان میں پہلا الیکٹرک رکشہ متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پہلا دیسی ساختہ تھری وہیلر الیکٹرک رکشہ ہفتے کے روز لاہور میں متعارف کرادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری سطح پر چلنے والی خبررساں ایجنسی کی خبر کے مطابق لاہور میں منعقدہ تقریب میں الیکٹرک رکشہ متعارف کرایا گیا، جس میں وزیراعظم کے مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ اس منصوبے کی کامیابی کا انحصار اس کے ملک کے مالی فائدہ پر ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکٹرک رکشہ کی دیسی پیداوار سے ناصرف ایندھن کی بچت ہوگی بلکہ ماحولیات پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

امین اسلم نے کہا کہ رواں‌ سال کے آخر تک ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی مکمل طور پر شروع کی جائے گی، اس پالیسی سے ملک میں آلودگی سے پاک گاڑیوں کے تصور کو تقویت ملے گی۔

رکشے کو 5 گھنٹے چارج کرنے پر 125 کلو میٹر تک کا سفر طے کیا جاسکتا ہے، ملک امین اسلم نے یہ بھی بتایا کہ حکومت فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے لاہور میں برقی بسیں متعارف کروانے پر کام کررہی ہے۔

الیکٹرک رکشے کی خصوصیات

ایکو رک لی لون بیٹری، 48 وی، 125 اے ایچ، 6 کلو واٹ
موٹر، 3 کلو واٹ
چارج کرنے کا وقت، 5 گھنٹے
وزن کے ساتھ حد، 170 کلو میٹر
باڈی، ریئر شیٹ میٹل، باقی فائبر
ایندھن پر سالانہ بچت، ایک لاکھ 80 ہزار روپے
بحالی پر سالانہ بچت، 30 ہزار روپے

واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک کار کمپنی نے چین سے مشترکہ طور پر مل کر بنائی تھی جس نے لاہور میں اپنے پہلے شوروم کا افتتاح کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں