ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

پاکستان کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کو اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی.

پاکستان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے ہمیشہ آگے رہتا ہے ایسا ہی ایک اور قدم پاکستان کی جانب سے اٹھایا گیا، جسمیں پاکستان نے اسلام آباد میں افغانستان سے متعلق کانفرنس ہارٹ آف ایشیا کا دعوت نامہ ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کو بھیج دیا۔

پاکستان کی جانب سے اس مثبت اقدام کو بھارتی میڈیا نے بھی خوب سراہا ہے.

- Advertisement -

بھارت نے دعوت نامہ موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے، تاہم ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ سشما سوراج کانفرنس کیلئے پاکستان آئینگی یا نہیں۔

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس 7 سے 8 دسمبر تک اسلام آباد میں منعقد ہورہی ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں