اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

کرتارپور راہداری مذاکرات: پاکستان نے بھارتی میڈیا کو دعوت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے ساتھ ہونے والی کرتارپور راہ داری مذاکرات کے لیے بھارتی میڈیا کو دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کرتارپور راہ داری مذاکرات کے لیے پاکستان نے بھارتی میڈیا کو دعوت دی ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان 14جولائی کو واہگہ پر مذاکرات کے لیے بھارتی میڈیا کو خوش آمدید کہتا ہے۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کے صحافی پاکستانی ویزے کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے عمران خان کو لکھے گئے خط میں کرتارپور راہ داری جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  نریندر مودی کا وزیر اعظم عمران خان کو خط، کرتارپور پر کام مکمل کرنے کی یقین دہانی

خط میں نریندر مودی نے کہا تھا کہ کرتارپور راہ داری پر کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

مئی میں کرتارپور راہ داری منصوبے کے تحت سڑک کی تکمیل کے لیے چھ ستونوں پر کام تیز کر دیا گیا تھا، جب کہ دربار بابا گرونانک کے احاطے کی توسیع کے لیے تالاب پر بھی کام آگے بڑھا دیا گیا تھا۔

تعمیراتی کام کے دوران دربار کرتارپور کا احاطہ 350 فٹ تک کشادہ کیا جا چکا ہے، امیگریشن حکام کے لیےعمارت بھی تیار کی جا رہی ہے، سکھ یاتریوں کے لیے چیک اِن کاؤنٹر اور انتظار گاہ پر بھی کام کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں