پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

پاکستان کی سعودی عرب کو سی پیک میں تیسرے پارٹنر کی حیثیت سے شمولیت کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ سعودی عرب پہلا ملک ہے جس کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دی ہے، سی پیک میں سعودی عرب تیسرا شراکت دار ہوگا۔

وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ سعودی عرب کو سی پیک میں تیسرے اسٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے شمولیت کی دعوت دی گئی ہے، بڑی شراکت داری کی ابتدا ہوگئی۔

PTI

- Advertisement -

فواد چوہدری نے بتایا کہ سعودی عرب اب پاکستان میں براہِ راست سرمایہ کاری کرے گا، وزیرِ اعظم عمران خان کے اہم دورے کے بعد سعودی عرب سے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری آئے گی، سعودی عرب کو یقین دلایا کہ ان کے سیکورٹی معاملات میں مدد کریں گے۔

[bs-quote quote=”ایران سے تعلقات میں سرد مہری نہیں ہے۔ یو اے ای کے ساتھ جو سرد مہری تھی وہ ختم ہوگئی: وفاقی وزیرِ اطلاعات” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

وفاقی وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی یقین دلایا گیا کہ سعودی عرب مکمل طور پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، خادم الحرمین کی ہدایت پر ایک اعلیٰ مشاورتی کمیٹی قائم کی گئی ہے، اکتوبر کے پہلے ہفتے سعودی وزیرِ خزانہ، توانائی اور تاجر پاکستان آئیں گے۔

فواد چوہدری نے وزیرِ اعظم کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے حوالے سے بھی کہا کہ پاک امارات تعلقات میں چند سالوں سے سرد مہری تھی جو کل ختم ہو گئی، یو اے ای میں پاکستانیوں کے مسائل اور ویزے سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔


یہ بھی پڑھیں:  کسی کوبھی سعودی عرب پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے ‘عمران خان


وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد ایرانی وزیرِ خارجہ پہلے تھے جو پاکستان آئے، سعودی عرب جانے سے یہ تاثر نہیں لیا جا سکتا کہ ایران کے ساتھ تعلقات میں سرد مہری ہے، ایران بھی ہمارا بہترین پڑوسی اور برادر اسلامی ملک ہے، ایران سے تعلقات میں سرد مہری نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی جائیدادوں کو فروخت نہیں کیا جا رہا ہے انھیں استعمال میں لایا جا رہا ہے، مسائل سے نکلنے کے لیے ہمیں پیسے چاہئیں، کوئی بھی کام ہوتا ہے تو ن لیگی رہنما کہتا ہے یہ تو ہم نے پہلے کر لیا تھا، پہلے کر لیے تھے تو وہ نظر کیوں نہیں آتے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نیب اصلاحات کے لیے ایک ٹاسک فورس بنائی ہے، نیب ایک خود مختار ادارہ ہے، چیئرمین نے بہت اچھا کام کیا ہے، ایک مقدمے سے چیئرمین نیب کو ڈس کریڈٹ نہیں کرنا چاہیے، امید ہے نیب پراسیکیوٹرز اپنی خامیاں دور کر دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں