جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کرتار پور راہداری معاملہ: پاکستان نے بھارتی حکومت کو اسلام آباد دورے کی دعوت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:کرتار  پور راہداری معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان نے بھارتی حکومت کو اسلام آباد دورے کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کو دورے کی باقاعدہ دعوت دے دی گئی، دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارت کو کرتار پور معاہدے پر مذاکرات کے لئے جلد وفد اسلام آباد بھیجے کا کہا ہے.

پاکستان نے بھارتی وفد کے ساتھ مذاکرات سے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کی تجویز دی ہے، پاکستان نے ڈاکٹر فیصل کو کرتار پور پر فوکل پرسن تعینات کردیا، کرتار  پور معاہدے کا ڈرافٹ بھارت کو بھجوا دیا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ڈرافٹ بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کردیا گیا ہے، پاکستان باباگرو نانک کے 550 ویں جنم دن پرکرتار پورراہداری کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے.

پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ یہ فیصلہ اسلامی اصولوں کے مطابق کیا گیا، اسلامی اصولوں کے مطابق تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں، قائد کے وژن کے مطابق پر امن ہمسائیگی پر یقین رکھتے ہیں.

کرتارپورکوریڈورکھول کر پاکستان نے بھارت کو چت کردیا، بھارتی میڈیا کا اعتراف

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان علاقائی امن و ترقی کے لئے کام کرتا رہے گا.

یادر  رہے کہ گزشتہ برس 28 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے شکرگڑھ میں کرتارپورراہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا  اور دنیا کو پیغام دیاکہ پاکستان نفرت کا جواب بھی محبت سے دیتا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بھارت کو پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان ایک قدم بڑھائے، ہم دوبڑھائیں گے، بارڈر کھل جائیں توتیزی سےغربت کم ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں