The news is by your side.

پاک آئرلینڈ ویمن ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا

لاہور: پاکستان اور آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسر ا اور آخری ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا، تین میچوں کی سیریز میں مقابلہ ایک، ایک سے برابر ہے۔

دونوں ٹیمیں سیریز کے آخری میچ میں آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مد مقابل ہوں گی، تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔

سیریز کے فیصلہ کن معرکے کیلئے پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔

آئرش ٹیم کی کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کے علاوہ بیٹنگ ڈرلز کیں جبکہ اُنہوں نے موسیقی پر فزیکل ٹریننگ کی اور فٹ بال بھی کھیلی۔

ٹی20سیریز کا تیسرا میچ پنک ربن سے منسوب کیا گیا ہے، پی سی بی بریسٹ کینسر آگاہی  کیلئے پنک ربن مہم کا حصہ بنے گا۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی، میچ آفیشلز اور کمنٹیٹرز پنک ربن پہنیں گے، اس کے علاوہ تماشائیوں میں پنک شرٹس بھی تقسیم کی جائیں گی

Comments

یہ بھی پڑھیں