منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

پاکستان دفاعی ملک ہے مگر گھروں میں اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں، فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

شکارپور: مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کسی زمانے میں ہر شخص جنگی سازو سامان بنا سکتا تھا مگر آج گھروں میں بندوق رکھنے تک کی اجازت نہیں باجود اس کے پاکستان اس وقت دفاعی لحاظ سے طاقتور ملک ہے، ناموس رسالت کرنےوالوں کوسزادی جائے۔

شکار پور میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوامی سطح پر جو قت میسر ہے اسے شعور اجاگر کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے، ہم سیاسی میدان میں جدوجہد کررہے ہیں جبکہ طلبہ کو تعلیمی میدان میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت دفاعی لحاظ سے ایک طاقتور قوت ہے مگر آج گھروں میں بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں دی جاتی جبکہ کسی زمانےمیں ہرشخص کی قوت جنگی سازوسامان خود بناسکتا تھا۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ہماری جماعت نے مخالفین کو ہلا کر رکھ دیا ہے مگر ہم جانتے ہیں کہ کون سی قوتیں ہمیں اقتدار میں آنے سے روکتی ہیں، یہی چیز ہمارے نظام میں خرابیوں کی عکاس ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ عام آدمی جلد از جلد انصاف چاہتا ہے اس لیے ہم عوامی مطالبات کی بات کرتے ہیں، جمعیت علماء اسلام نے آج تک کسی صوبے کے لیے ریفرنڈم کی بات نہیں کی اور چاہتے ہیں کہ حکومت بھی فاٹا کے معاملے میں عوامی خواہشات کے مطابق فیصلہ کرے۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ نے آج تک کوئی موزوں بات نہیں کی اور انہوں نے جس انداز سے خود کوعوام میں پیش کیا وہ یورپی کلچر کی عکاسی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں