لاہور: غیر ملکی فٹبالر ریان گگز نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہترین مہمان نوازی کی گئی، پاکستان کے عوام کرکٹ کے ساتھ فٹبال بھی بہت پسند کرتے ہیں، ہم دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔
کراچی میں نمائشی میچ کھیلنے کے بعد لاہور پہنچنے والے غیر ملکی فٹبالرز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فٹبال سے لطف اندوز ہورہے ہیں، پاکستان میں فٹبال کے حوالے سے بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔
رائن گگز نے کہا کہ پاکستان پرامن اور محفوظ ملک ہے، غیر ملکی کھلاڑیوں کو یہاں آکر کھیلنا چاہیے، فٹبال کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان کو دنیا کی کاؤنٹیز کا حصہ بنے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال سے لطف اندوز ہورہے ہیں، تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو یہاں آکر کھیلنا چاہیے تاکہ دنیا کو پیغام جاسکے کہ پاکستان پرامن ملک ہے۔
اس موقع پر رونالڈینیو نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال سے متعلق بہت ٹیلنٹ ہے، بس اسے نکھارنے کے لیے مؤثر انتظامات اور بہترین انفراسٹریکچر کی ضرورت ہے۔
Ryan Giggs: "PAKISTAN ZINDABAD” #UniteForFootball. ⚽ pic.twitter.com/kOGM3YY6PA
— Football Planet (@FoootballPlanet) July 9, 2017
غیر ملکی فٹبالرز نے اپنی پریس کانفرنس میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔