اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

پاکستان ڈیجیٹل ملک کے طور پر دنیا میں‌ تیزی سے ابھر رہا ہے، گوگل

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی دنیا کے نقشے پر تیزی سے ڈیجیٹل ملک بن کر ابھر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں پاکستان کو تیزی سے ابھرتا ہوا ڈیجیٹل ملک قرار دیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں چھوٹے اور محدود سرمائے کے باوجود انٹرنیٹ پروان چڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے صارفین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس کی بدولت چھوٹے پیمانے پر ہونے والے کاروبار کو بہت زیادہ تقویت مل رہی ہے۔

- Advertisement -

گوگل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف کمپنیوں کے لیے پاکستان میں کاروبار کے لاتعداد مواقع ہیں اسی وجہ سے مختلف غیر ملکی کمپنیاں مستقبل میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش مند بھی ہیں۔

مزید پڑھیں: جعلی خبروں کی تشہیر میں کتنے فیصد پاکستانی شامل ہیں؟ سروے

رپورٹ کے مطابق متعدد نامور برانڈز اپنے صارفین کے ساتھ براہ راست تعلق کے خواہش مند ہیں جس کی سہولت انہیں پاکستان میں آسانی کے ساتھ مل سکتی ہے۔

گوگل نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی اعتراف کیا پاکستان کی آبادی 20 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے، مستقبل میں پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا پانچواں ملک بن جائے گا۔

ایک اور امریکی کمپنی کے سروے کا حوالے دیتے ہوئے گوگل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے دیہی علاقوں میں مقیم افراد اپنے دیہاتوں سے نکل کر شہری زندگی اپنا رہے ہیں جس کی وجہ سے شہری علاقوں کا پھیلاؤ بھارت کے مقابلے میں کہی زیادہ ہوگیا اور اس وقت 40 فیصد سے زائد آبادی مختلف شہروں میں رہائش پذیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سائنس دان کا کارنامہ، استعمال شدہ پانی کی ری سائیکلنگ کا طریقہ دریافت

گوگل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 5 کروڑ 90 لاکھ سے تجاوز کرچکی، گزشتہ چند برسوں میں اینڈائیڈ موبائل کی فروخت میں ہوشربا اضافہ ہوا جس کی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین کی تعداد بھی دگنی سے زیادہ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق کل آبادی کا 22 فیصد حصہ انٹرنیٹ استعمال کرررہا ہے، اعداد و شمار کے حساب سے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 4 کروڑ 46 لاکھ سے تجاوز کرچکی، گزشتہ تین سالوں میں یوٹیوب کی ویب سائٹ پر صارفین کی 60 فیصد تعداد بڑھی جن میں سے اکثر پاکستانیوں کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں