وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے واضح کیا ہے کہ روس یوکرین جنگ سےمتعلق پاکستان کی نیوٹرل پوزیشن ہے اس جنگ میں کل بھی نیوٹرل تھے آج بھی نیوٹرل ہیں۔
پارلیمان میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا روس یوکرین جنگ سےکوئی تعلق نہیں ہے پاکستان اور ایران کے بہترین تاریخی تعلقات ہیں پاکستان اور ایران کےمعاشی تعلقات میں پوٹیشنل ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کی بنیادآصف زرداری نےرکھی تھی کوشش کریں گے پاک ایران گیس پائپ لائن میں پیشرفت ہو سارےممالک کیساتھ انگیج کر رہے ہیں۔
دورہ روس کو عدم اعتماد سے منسلک کرنا ایک غلط فہمی ہے، روس اور یوکرین کے درمیان جنگ پر مؤقف پاکستان کا آج بھی وہی ہے جو پہلے تھا کہ ہم نیوٹرل ہیں۔”
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمان میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو@BBhuttoZardari pic.twitter.com/MqHJ2VJrvT— PPP (@MediaCellPPP) June 13, 2022
وزیر خارجہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوڈسیکیورٹی کامسئلہ ہمارےلیےپریشان کن ہے پاکستان میں گندم اور دیگر اجناس کی کمی تھی ہم یوکرین سےگندم سمیت دیگراجناس خریدتے تھے یوکرین روس جنگ کی وجہ سے فوڈ سیکیورٹی مسائل ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتےہیں روس اوریوکرین جنگ جلدختم ہو روس یوکرین جنگ کی وجہ سے خطے سمیت پاکستان کی عوام کو نقصان ہو رہا ہے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سےبھی فوڈ سیکیورٹی مسائل پیدا ہو رہے ہیں زرعی زمین پر چلنےوالےریئل اسٹیٹ کام کےخلاف ہوں پاکستان ایک زرعی ملک ہے، زراعت سےفوڈ سیکیورٹی مسئلہ حل کر سکتے ہیں۔