بدھ, نومبر 27, 2024
اشتہار

پاکستانی کمیونٹی امریکا کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے: شیلاجیکسن لی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئر پرسن شیلا جیکسن لی نے کہا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی امریکا کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، رکن کانگریس شیلا جیکسن لی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری عمل کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو بھی تبدیلی آئے جمہوری انداز میں آنی چاہیے، پاکستان کاکس پاک امریکا تعلقات میں بہتری کے لیے کوشاں ہے۔

- Advertisement -

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری عمل کی حمایت کرتے ہیں، کانگریس میں پاکستان کی دفاعی امداد میں کٹوتی کے بل کی مخالفت کی۔

خیال رہے کہ امریکی کانگریس کی رکن شیلا جیکسن 2010 میں پاکستان کا دورہ بھی کرچکی ہیں، انہوں نے اپنے دورہ میں اسلام آباد میں لڑکیوں کے ایک سکول کا معائنہ کیا اور اس موقع پر پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر زور بھی دیا تھا۔

انہوں نے اس دورے کے موقع پر یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان میں لڑکیو ں کو بااختیار بنانے، خاص طور پر تعلیم کے شعبہ میں تعاون نہایت اہم ہے۔

اسلام آباد میں امریکی سفار ت خانے سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق خاتون رکن کانگریس کی طالبات اور اساتذہ سے ملاقات اُن کے دو روزہ دورہ پاکستان کا حصہ تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں