اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ مسلمانوں کے لیے سب سے مقدس شہر ہے اور اس پر حملے کے لیے میزائل کی تنصیب پر شدید تشویش ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حوثی جنگجوؤں کا مکہ مکرمہ پر حملے کی غرض سے میزائل نصب کرنا قابلِ مذمت ہے۔ پاکستان نے میزائل کی تنصیب پر شدید تشیویش کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مکہ مکرمہ مسلمانوں کے لیے سب سے مقدس شہر ہے اور اس کے دفاع کے لیے تمام مسلمان تیار ہیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
پڑھیں: ایران یمن کے حوثی قبائل کواسلحہ فراہم کررہا ہے،امریکہ
واضح رہے حوثی باغیوں کی جانب سے 27 اکتوبر کو ایک یمن کے صوبے سادا سے مکہ المکرمہ کی طرف میزائل فائر کیا تھا تاہم سعودی حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نشانے سے 65 کلومیٹر دور بغیر کسی نقصان کے مار گرایا تھا۔