ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

پاکستان سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ملک تسلیم کیاجا رہا ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان طویل مدتی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ملک تسلیم کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے غیرملکی سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی۔ مشیر خزانہ،گورنر اسٹیٹ بینک اور مشیر تجارت بھی ملاقات میں شریک تھے۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں کے وفد نے پاکستان میں طویل مدتی سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا۔ وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع دیکھ رہے ہیں۔

سرمایہ کاروں کے وفد کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پاکستان کا وژن سرمایہ کاری کی راہ میں بڑی کامیابی ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال معیشت کے استحکام سے متعلق چیلنجنگ تھا، استحکام کے حصول کے بعد توجہ اب سماجی واقتصادی نمو کی طرف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کا اعتمادحاصل کرنے میں کامیاب رہا، پاکستان طویل مدتی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ملک تسلیم کیا جا رہا ہے، ورلڈ بینک کی رپورٹ میں پاکستان کی رینکنگ 28 درجے بہتر ہوئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان لامحدود مواقعوں کی سرزمین ہے، خاص طور پر نوجوانوں کے لیے بےشمار مواقع موجود ہیں، نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی کے لیے سب سے بڑا منصوبہ شروع کیا، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ ہنرمند پاکستان پروگرام سے بھی غربت کے خاتمے میں مدد ملےگی، پسماندہ طبقات کے لیے احساس پروگرام کا دائرہ کار وسیع کیاگیا ہے، معاشرے کے غریب اور نظرانداز طبقات کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں