منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

‘پاکستان بالکل محفوظ ہے، بھارتی عزائم ناکام بنا دیئے’

اشتہار

حیرت انگیز

مشیرقومی سلامی ڈاکٹر معیدیوسف نے کہا ہے کہ پاکستان بالکل محفوظ ہے بھارت جودہشت گردی کرنا چاہتا تھا ہم نے عزائم ناکام بنائےہیں ہمیں اپنےاداروں کوکریڈٹ لازمی دیناہےکیونکہ عزائم ناکام بنائے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ بھارت دہشت گردوں کی سرپرستی کرتا ہے اس میں کوئی شک نہیں ایسےواضح ثبوت دےدیئےہیں کہ کوئی شک ہی نہیں رہتااب کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم خاموش بیٹھےرہیں گے کوئی اس غلط فہمی میں بھی نہ رہےکہ ہم جواب نہیں دےسکتے بھارت جودہشت گردی کرناچاہتاتھاہم نےعزائم ناکام بنائےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارےاداروں نےبھارت کےعزائم99فیصدناکام بنائےہیں، آج دنیاکوبھارت کاچہرہ دکھارہےہیں اب سیاسی جماعتوں سےدرخواست ہےبھارت کوفائدہ نہ اٹھانےدیں قومی سلامتی کےمعاملات پرسیاست نہیں کرنی چاہیے۔

- Advertisement -

معید یوسف نے کہا کہ بھارت چاہتاہے پاکستان اور افغانستان میں غلط فہمی پیداہو لیکن پاکستان افغانستان کیساتھ تعلقات رکھتا ہےغلط فہمی نہیں ہوگی،بھارت افغان سرزمین اوران کے ادارے استعمال کررہاہے۔

مشیرقومی سلامی نے کہا کہ پاکستان نےبھارت سےمتعلق آج ناقابل تردیدثبوت دیئے،دستاویزی اورآڈیوریکارڈنگ کے ثبوت دنیاکےسامنےرکھ دیئے، جیسےثبوت جمع کیےگئےہمارےاداروں کوکریڈٹ دیناچاہیے،بھارت کےدوست ممالک آنکھیں بندکرلیتےہیں توبات کچھ اورہوگی آج دنیاکےسامنےواضح ثبوت رکھےہیں دنیاکودیکھناچاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں