تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پہلےبھی کرچکےہیں دوبارہ کر دکھائیں گے پاکستانی دنیا کی بہترین قوم ہے دوبارہ ابھر کر سامنے آئے گی۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے معذرت پر ردعمل میں فیصل جاوید نے کہا کہ دنیا ہماری کامیابیوں کی گواہ ہے پاکستان پرامن ملک ہےاورخطےمیں مرکزی واہم کردارہے پاکستان نےخطےمیں امن کیلئےقربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی نےعالمی کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال 100فیصدتسلی بخش ہےجنوبی افریقہ،ویسٹ انڈیز،سری لنکا،زمبابوےکی میزبانی کی، پاکستان میں ایم سی سی مہمان بنی، پی ایس ایل کےپی ایل کےمیچزہوئے۔
.@TheRealPCBMedia had done a great job restoring full scale intl cricket in Pak. Security situation here is 100% satisfactory. Hosted https://t.co/ko0I89HwCv, W.Indies, Zim,S.Lanka,MCC,PSL,KPL in recent yrs.Pak hs never gavin up,stood w/ un-wavered resolve & un-matched resilience
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) September 20, 2021
فیصل جاوید نے لکھا کہ پاکستان کبھی مایوسی کاشکار نہیں ہوا ہمیشہ غیرمتزلزل عزم کےساتھ چیلنجز کے سامنے ڈٹا رہا۔
دوسری جانب معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ پاکستان اس بار کسی دباؤ میں اپنے مفاد و وقار سے پیچھے نہیں ہٹے گا دنیاکوپتہ ہوناچاہیےکہ عام پاکستانی جان دےسکتا وقار کا سودا نہیں کرتا پاکستان کی کمان عمران خان کر رہا ہےجوصرف اللہ کےسامنےجھکتاہے۔