اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

پاکستان ایف اے ٹی ایف سے متعلق 2 ایکشن پلان پر کام کر رہا ہے: حماداظہر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے 2 ایکشن پلان پر کام کر رہا ہے، ایک پلان کسی بھی ملک کو دیا گیا اب تک کا سب سے مشکل اور جامع پلان ہے۔

تفصیلات کے مطابق حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ایف اے ٹی ایف کا ایک پلان کسی بھی ملک کو دیا گیا اب تک کا سب سے مشکل اور جامع پلان ہے، پارلیمنٹ سے منظور قوانین میں دو چیزوں کو مد نظر رکھا گیا، قوانین میں رواں ماہ اور آئندہ سال کے جائزے کو مد نظر رکھا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ قوانین گزشتہ دس سال سے جمع چیزوں کو کلیئر کرنا واضح کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی پلینری میٹنگ میں پاکستان کے قانونی اقدامات کو سراہا گیا، پاکستا کے قوانین کو دوسرے ممالک کے لیے مثال قرار دیا گیا۔

بلیک لسٹ میں جانے کے تمام خدشات ختم، حماد اظہر

حماداظہر نے مزید کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاسوں میں جائزوں کے اثرات اور ضروریات پر غور کیا گیا، آئندہ جائزوں کے حوالے سے پاکستان کی توجہ قوانین کے نفاذ پر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں