بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

موسمیاتی خطرات ، پاکستان بین الاقوامی معاہدے ‘میتھین پلیج’ میں شامل ہونے کو تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : امریکا اور یورپی یونین کی دعوت پر بین الاقوامی معاہدے میتھین پلیج میں شامل ہونے کو تیار ہوگیا  ، جس کی منظوری وزیر اعظم دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ماحول دوست پالیسیوں کے مثبت نتائج برآمد ہونے لگے اور موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئےعالمی اتحاد پاکستان کو ساتھ شامل کرنے لگا۔

دعوت امریکی سینیٹرجان کیری اور صدر یورپی یونین نے کانفرنس میں امین اسلم کو دی ، امریکا میتھین میں کمی کیلئے پاکستان میں ٹیکنالوجی لانے اور سرمایہ کاری کو تیار ہے، چاول کی فصل،آئل اینڈگیس،مویشی فضلہ وکئی چیزیں میتھین کاسبب ہیں۔

- Advertisement -

پاکستان میتھین پلیج گروپ میں شامل ہونے کو تیار ہے ، جس کی منظوری وزیر اعظم دیں گے ، نیا گروپ میتھین کےاخراج  میں 2030 تک 30فیصدکمی کیلئے کوشش کرے گا۔

پاکستان ان24 ممالک میں شامل ہوگا ، جن کا امریکا اور یورپی یونین نے اعلان کیا تھا ، گروپ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق گلاسگو میں اجلاس میں معاملات طے کرے گا۔

اقوام متحدہ کا 2 ہفتے کا سربراہی اجلاس31 اکتوبر سے گلاسگو سے شروع ہوگا، امریکا، برطانیہ، ارجنٹائن، فرانس، کینیڈا، انڈونیشیا اور جاپان گروپ میں شامل ہیں۔

ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایک چوتھائی فضائی آلودگی کا پھیلاؤ میتھین سے ہے، یورپی یونین اور امریکا کو اپنی رضا مندی سے آگاہ کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں