جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

پاکستان کا عالمی ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے عالمی ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کا اعلان کردیا، کوریڈوربیلاروس،روس،قازقستان،ازبکستان،افغانستان اورپاکستان پرمشتمل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاک روس معاشی،تجارتی دوطرفہ تعاون کے مفاہمت نامے دستخط ہوگئے،تقریب میں وزیرخارجہ اسحاق ڈاراورروسی نائب وزیراعظم شریک ہوئے۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ پاکستان مرکنٹائل اورسینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل مرکنٹائل ایکسچینج میں بھی ایم او یو پردستخط ہوئے۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی ٹرانسپورٹ کوریڈور کی تعمیروترقی سےمتعلق مفاہمت نامے میں شمولیت کا بھی اعلان کیا، دستاویزپرپاکستان کی طرف سےسیکرٹری وزارت مواصلات علی شیرمحسود نے دستخط کیے۔

دفترخارجہ نے مزید کہا کہ کوریڈور بیلاروس،روس،قازقستان،ازبکستان،افغانستان اورپاکستان پرمشتمل ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں