اشتہار

پاکستان اور لبنان کے برادرانہ تعلقات اور اشتراک عمل میں کلیدی پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان اور لبنان کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے، مشترکہ کمیشن، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کا آئینہ دارہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور لبنان کے برادرانہ تعلقات اور اشتراک عمل میں کلیدی پیشرفت ہوئی ، دونوں ممالک نے مشترکہ اقتصادی کمیشن قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیے۔

معاہدے پر دستخطوں کی تقریب لبنانی وزارت اقتصادیات میں منعقد ہوئی، جس میں لبنانی وزیر امین سلام اور پاکستانی سفیر سلمان اطہر نے معاہدے پر دستخط کیے۔

- Advertisement -

 

مشترکہ کمیشن تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کا آئینہ دارہو گا اور ساتھ ہی زراعت، سیاحت، اطلاعات و نشریات کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھے گا۔

کمیشن سے دوطرفہ مشاورت، تجارتی حجم میں اضافے اور کاروباری وفود کے تبادلوں میں مدد ملے گی

پاکستانی سفیر سلمان اطہر نے کہا کہ پاکستان، لبنان کےساتھ تعلقات کومزیدمضبوط بنانے کا خواہاں ہے، کمیشن تجارتی ترجیحات، اقتصادی امورمیں باہمی مذاکرات اور معاونت کوبہتر بنائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں