منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پاکستان، لبنان، ترکیہ، اقوام متحدہ، یورپی یونین کی ایران میں دھماکوں کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے ایران کے شہر کرمان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے اہلخانہ سےتعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئےدعا کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دکھ کی گھڑی میں ایرانی حکومت اورعوام کیساتھ کھڑا ہے، دہشت گردی علاقائی ،عالمی امن کیلئےخطرہ ہے دوطرفہ علاقائی تعاون سےدہشت گردی کا مقابلہ کرنےکی ضرورت ہے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کرمان میں دہشتگرد حملوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گھناؤنےفعل کی مذمت کرتاہے اور ایران کےساتھ اظہاریکجہتی کرتےہیں، مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں ایرانی حکومت،عوام کیساتھ ہیں۔

ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دھماکے، 103 افراد جاں بحق

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ایران میں دھماکوں کی مذمت ہے۔ لبنان، اردن، ترکیہ، یورپی یونین نے بھی ایران میں دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ ایران میں ہونےوالے دھماکوں کی پر زور مذمت کرتےہیں۔ لبنانی وزارت خارجہ نے کہا کہ مجرمانہ فعل علاقائی سلامتی کو غیرمستحکم کرنےکی کوشش ہے۔

یورپی یونین نے ایران میں دہشت گردی کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کےساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہیں اور مجرموں کوجوابدہ ہوناچاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں