جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا نے بھارت کو آئی سی سی سپر لیگ رینکنگ میں پاکستان سے پیچھے دھکیل دیا۔

بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح سے آسٹریلیا آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ میں پہلی پوزیشن پر آگیا ہے۔

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔ آسٹریلیا 40 پوائنٹس کے ساتھ سرِفہرست ہے جب کہ انگلینڈ 10 پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔

آسٹریلیا سے شکست پر بھارت تیسری پوزیشن کھو بیٹھا اور زمبابوے سے سیریز میں کامیابی حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم تیسرے نمبر پر آگئی۔

کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں سال آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ رینکنگ متعارف کروائی ہے جس میں 13 ٹیموں کے مابین مقابلہ ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر پہلی 7 ٹیمیں ورلڈکپ میں براہ راست شرکت کریں گی جب کہ دیگر 6 کھلاڑیوں کو کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں