جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے گرد قانونی گھیرا تنگ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود اوراحمدحسین عرف غٹ حاجی کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے گرد قانونی گھیراتنگ کردیا گیا۔

حکومت پاکستان نے فون کال پر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کال کا فرانزک ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔

- Advertisement -

فرانزک ٹیسٹ سے ثابت ہوا آواز کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی ہے، نور ولی نے احمد حسین کو سرکاری املاک اور اسکولوں پر حملوں کی ہدایات دیں جبکہ میرعلی میں گرلزاسکول کوتباہ اورٹانک سےتعلق رکھنے والے ٹیچر میرا جان کوقتل کیا گیا۔

یاد رہے متعلقہ حکام نے کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ اور غٹ حاجی کی خفیہ آڈیولیک کا فرانزک کرانے کا فیصلہ کیا تھا ، ذرائع نے کہا تھا کہ افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف مسلسل استعمال ہو رہی ہے اور افغان حکومت دہشت گردانہ سرگرمیوں کو روکنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ کہ اعلیٰ حکام نے پاکستان میں دہشت گردی کرانے پر افغان عبوری حکومت سے شدیداحتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے کرنے کا فوری مطالبہ بھی کیا جائے گا۔

فیصلہ کیا گیا تھا کہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پاکستان ہر ممکن حد تک جائے گا تاکہ اِس ناسور سے نجات حاصل کی جا سکے۔

خیال ریے کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ کی خفیہ کال منظر عام پر آئی تھی ، جس میں دہشت گرد نے پاکستان میں دہشت گردی کیلئے اپنے دہشت گرد کو ہدایات دیں ، احمدحسین عرف غٹ حاجی کواسپتال،اسکول تباہ کرنےکی ہدایات دی گئیں تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں