ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دے کر سیریز برابر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈبلن: پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بڑے ہدف کے باوجود باآسانی فتح سمیٹ لی۔ مہمان سائیڈ نے 194 رنز کا ہدف 19 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا۔

گرین شرٹس کی جانب سے فخر زمان نے 40 گیندوں پر 78 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان نے بھی 46 گیندوں پر 75 ناٹ آؤٹ رنز اسکور کیے دونوں بیٹرز نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 140 قیمتی رنز بنائے۔

- Advertisement -

اعظم خان نے 10 گیندوں پر 30 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر پاکستان کی فتح میں اپنا حصہ ڈالا اور ناقابل شکست رہے۔

آئرلینڈ کی جانب سے مارک اڈائر، گراہم ہومے اور بین وائٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ محمد رضوان کو عمدہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس سے قبل آئرلینڈ نے پہلے کھیل کر 7 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ لورکان ٹکر 51 اور ہیری ٹیکٹر 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ گیرتھ ڈیلا نے 28 اور کرٹس کیمفر نے 22 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 اوورز میں 49 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ عباس آفریدی 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے، محمد عامراور نسیم شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

دریں اثنا پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائد بابر اعظم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی۔

آل راؤنڈر شاداب خان کی جگہ محمدعامر کی واپسی ہوئی ۔ بابر اعظم کے علاوہ صائم ایوب، محمدرضوان اور فخر زمان بھی ٹیم کا حصہ تھے۔

وکٹ کیپر اعظم خان، افتخاراحمد، عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم میں شامل ہیں جبکہ نسیم شاہ، عباس آفریدی کو بھی موقع دیا گیا۔

واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹئنٹی انٹرنیشنل میں آئرلینڈ کی ٹیم نے حیران کن طور پر پاکستان کی فل اسٹرینتھ ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں