اسلام آباد : ریٹائرڈسرکاری ملازمین کے لیے پیشن میں یکمشت اضافے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ، دوران بجٹ پنشنز میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشنز میں یکمشت اضافہ ختم کیے جانے کا امکان ہے، وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 2 سال کے دوران مہنگائی کا تناسب دیکھ کر پنشنز میں اضافہ کیا جائے گا، پنشنزمیں 2 سال کی مہنگائی کےتناسب کےلحاظ سے 80 فیصداضافہ ہوگا۔
وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کےدوران بجٹ میں ریٹائرڈ ملازمین کی پنشنز میں 15 فیصد اضافہ کیا تھا ، آئندہ مالی سال میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں کنٹرول کرنے کا ہدف ہے، نئے پنشنز طریقہ کار سے بڑھتا پنشنز کا حجم کم کرنےمیں مدد ملے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال بجٹ میں پنشنز کیلئے 1014ارب روپے مختص کیےگئے ہیں، 2 سال کے دوران مہنگائی کا تناسب نکال کر 80 فیصد کے برابر اضافہ کیا جائے گا۔
ذرائع نے کہا کہ پنشنز کو مہنگائی کے تناسب سے بڑھانے کی تجویز پے اینڈ پنشن کمیشن 2020نےدی ، پنشنزمیں اضافےکیلئےمہنگائی کےاعدادوشمارمرکزی بینک کی جانب سےفراہم کیے جائیں گے۔