تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستانی عوام کو پٹرول پر سبسڈی دینے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور اہلیہ آج نیب راولپنڈی میں طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پی ٹی آئی...

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

ورلڈکپ سے قبل پاکستان کا سہ ملکی سیریز کھیلنے کا امکان

ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی سے قبل پاکستان کا سہ ملکی ٹونامنٹ کھیلنے کا امکان ہے۔

آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل اکتوبر میں پاکستان کا نیوزی لینڈ میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے جانے کا امکان ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس سیریز کے لیے بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کی دو ٹیمیں ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ ( بی سی بی) کے آپریشنز چیئرمین جلال یونس نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سہ ملکی سیریز میں پاکستان کی تیسری ٹیم ہونے کا امکان ہے اور سیریز کرائسٹ چرچ میں ہونے جا رہی ہے۔

نیوزی لینڈ پہنچنے سے پہلے بنگلہ دیش ایڈیلیڈ میں ایک ہفتہ طویل کیمپ کے لیے آسٹریلیا جائے گا جہاں وہ مقامی ٹیموں کے خلاف ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ کھیلے گا۔یہ ستمبر میں ہوگا۔

سہ فریقی سیریز کی تاریخوں کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن ممکنہ ونڈو ستمبر کے آخر اور اکتوبر کے شروع کے درمیان ہے۔

ورلڈ کپ 16 اکتوبر کو سپر 12 کے ساتھ شروع ہو رہا ہے جس میں بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ 22 اکتوبر کو آمنے سامنے ہوں گے۔

Comments