جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی رقم کب ملے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی امدادی رقم آج ملنے کا امکان ہے، رقم ملنے کے بعد زر مبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی امدادی رقم آج ملنے کا امکان ہے، ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ ائی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ نمبر ون میں منتقل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر ملنے کے بعد ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔

یاد رہے 11 جنوری کو آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری دی تھی۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر مل جائیں گے جس سے زرمبادلہ ذخائر 13 جنوری تک 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔

پاکستان کیلئے اسٹینڈبائی ارینجمنٹ پروگرام کےتحت قرض کی منظوری دی گئی۔ پہلے اقتصادی جائزے کی تکمیل پر اسٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر 2023 کو طے پایا تھا، پاکستان کو قرض پروگرام میں سے 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں