ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا اور کہا شہری آبادی کونشانہ بناناقابل مذمت اورعالمی قوانین کے خلاف ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی اور شادی کی تقریب پر گولہ باری پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ تھمایا دیا۔

دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا بھارتی فوج ایل اوسی اورورکنگ باؤنڈری پرشہری آبادی کونشانہ بنارہی ہے، شہری آبادی کونشانہ بناناقابل مذمت اورعالمی قوانین کےخلاف ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت ایسےواقعات کےباعث مقبوضہ کشمیرسےتوجہ نہیں ہٹاسکتا، رواں سال بھارت نے2820بارجنگ بندی کےمعاہدےکی خلاف ورزی کی ، بھارتی فوج کی فائرنگ سے26شہری شہیداور245زخمی ہوئے۔

دفترخارجہ نے کہا کہ 22نومبر کو کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی جانب سےخلاف ورزیاں کی گئیں، بھارتی فائرنگ سے 11شہری شدید زخمی ہوئے، بھارت 2003کےجنگ بندی معاہدےکااحترام کرے۔

یاد رہے بھارتی فوج نے ایل او سی کے کھوئی رتہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 11 شہریوں کو زخمی کردیا تھا ، جس میں 6 خواتین، 4 بچے شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں