جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 70 رنز سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ولنگٹن: ون ڈے میں پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے دو سو اکیاسی رنز کے ہدف کے تعاقب میں کل 210 رنز بنا کر آل آوٗٹ ہوگئی ، بابر اعظم کیففٹی نے شکست کے مارجن کو کم کرنے میں اہم کردارادا کیا۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن ابتدا سے ہی مشکلات کا شکاررہی تاہم مڈل آرڈر نے میچ کو سنبھالا اور رنز اسکور کئے پروہ بھی زیادہ اسکور نہیں بنا سکے۔

ولنگٹن میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ قومی بولرز نے آغاز میں کیوی بیٹسمینوں کو کھل کر شاٹس لگانے کا موقع نہیں دیا۔

- Advertisement -

ابتدا میں محمد عرفان نے ڈینجر مین مارٹن گپٹل کو آوٹ کرکے میزبان ٹیم کو مشکلات سے دوچار کیا۔ فاسٹ بورلز نے دباو برقرار رکھتے ہیں ننانوے رنز پرچھ کیوی کھلاڑی پویلین بھیج دئیے۔ جس کے بعد میچل سینٹنر اور میٹ ہینری نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا۔

آخری تین کھلاڑیوں نے اسکور میں ایک سو بیاسی رنز جوڑے۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس آورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو اسی رنز بنائے۔ محمد عامر اور انور علی نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ہ

دف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ قومی ٹیم کے دونوں اوپنرز صرف سینتس کے اسکور پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے 281 رنزکے تعاقب میں پاکستان کی تین وکٹیں گرگئیں

ولنگٹن: ون ڈے میں پاکستان ٹیم کی نیوزی لینڈ کے دو سو اکیاسی رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے، محمد عامر پانچ سال کی پابندی کا سامنا کرنے کے بعد آج اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔

تیسویں اوورکے اختتام تک پاکستان کی تین وکٹیں گرچکی ہیں جبکہ اسکور138 رنز ہوگیا ہے۔

ولنگٹن میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ قومی بولرز نے آغاز میں کیوی بیٹسمینوں کو کھل کر شاٹس لگانے کا موقع نہیں دیا۔

ابتدا میں محمد عرفان نے ڈینجر مین مارٹن گپٹل کو آوٹ کرکے میزبان ٹیم کو مشکلات سے دوچار کیا۔ فاسٹ بورلز نے دباو برقرار رکھتے ہیں ننانوے رنز پرچھ کیوی کھلاڑی پویلین بھیج دئیے۔ جس کے بعد میچل سینٹنر اور میٹ ہینری نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا۔

آخری تین کھلاڑیوں نے اسکور میں ایک سو بیاسی رنز جوڑے۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس آورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو اسی رنز بنائے۔ محمد عامر اور انور علی نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ہ

دف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ قومی ٹیم کے دونوں اوپنرز صرف سینتس کے اسکور پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں