تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستان نے ٹیسٹ میں نئی تاریخ بنا ڈالی

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

کراچی ٹیسٹ میچ کے آخری روز آسٹریلیا کے 506 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان ٹیم 7 وکٹوں پر 443 رنز بنائے اور میچ بچانے میں کامیاب رہی۔

پاکستان ٹیسٹ تاریخ کی دوسری ٹیم ہے جس نے چوتھی اننگز میں ایک ہزار سے زائد گیندیں کھیل کر میچ بچایا۔

بابر اور رضوان کی سنچریاں، کراچی ٹیسٹ دلچسپ مقابلے کے بعد ڈرا

اس سے قبل 1939 میں ڈربن کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے چوتھی اننگز میں ایک ہزار سے زائد گیندیں کھیلی تھیں اور یہ میچ 10 دن تک جاری رہنے کے بعد اس وجہ سے ختم کر دیا گیا کہ انگلینڈ کی واپسی کے لیے بحری جہاز روانہ ہو جاتا۔

کراچی ٹیسٹ کی خاص بات کپتان بابر اعظم کی شاندار 196 رنز کی اننگز اور نائب کپتان محمد رضوان کی 104 کی ناقابل شکست باری تھی۔

Comments

- Advertisement -