اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

پاکستان کا برادر اسلامی ملک سے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کا برادر اسلامی ملک ملائیشیا سے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور ڈرافٹ پاکستان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو سفارتی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان اور ملائیشیا میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور ملائیشیا نے معاہدے کا مجوزہ ڈرافٹ پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس ڈرافٹ میں پاکستان کی مجوزہ ترامیم کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ آئندہ چند ہفتوں میں معاہدے پر دونوں جانب سے دستخط کیے جائیں گے اور معاہدے پر دستخط نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ ملائشیا کے دوران متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 384 قیدیوں میں سے 187 امیگریشن جرائم میں سزا بھگت رہے ہیں اور 5 پاکستانی خواتین بھی ملائیشیا کی جیلوں میں موجود ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 10 پاکستانیوں کو ملائیشیا میں منشیات اور قتل کے جرم میں سزائے موت ہوئی تھی تاہم پاکستانی مشن کی کوششوں سے ان قیدیوں کی سزائے موت کو ختم کرایا گیا۔ معاہدے سے قیدیوں کو بقیہ سزائیں پاکستان میں بھگتنے کی راہ ہموار ہوگی۔

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں