بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی کے2 نئے بحری جنگی جہاز انڈونیشیا کی بندرگاہ پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

انڈونیشیا : پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی کے دو نئے بحری جہاز پی ایم ایس ایس ہنگول اور بسول انڈونیشیا کی بندرگاہ بلاون پہنچ گئے، مشترکہ مشق میں حصہ لیں گے۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی کے دو نئے بحری جنگی جہاز چارروزہ دورے پر انڈونیشیا کی بندرگاہ پہنچ گئے ، ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز انڈونیشیا پہنچنے پر انڈونیشین نیوی نے استقبال کیا۔

اس موقع پر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں انڈونیشین نیوی ، ، آرمی ، ائر فورس اور کوسٹ گارڈ سمیت پاکستان کی سول اور اعلی قایدت نے شرکت کی۔

میری ٹائم سیکیورٹی کے جنگی جہاز اور عملہ انڈونیشین کوسٹ گارڈ کے ساتھ مشترکہ بحری مشق میں بھی حصہ لیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں کا انڈونیشیا کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ آپریشنز میں اضافہ اور تکنیکی مہارت کو بہتر بنایا جائے گا۔

مشقوں سے دوطرفہ دفاعی اور معاشی حالات کو مزید فروغ ملے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں